سپریم کورٹ کا فیصلہ، وزیر اعظم کا کل پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کرنے کا اعلان content://c
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے متعلق ایک قرار داد پہلے لائی گئی تھی جبکہ ایک قرار داد کل پیش کی جائے گ
ی۔ اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں سیاسی پارٹیوں کی درخواست کو مسترد کیا گیا، کل 3 رکنی بینچ کے فیصلے کے مطابق حکومت نے فنڈز مہیا کرنے ہیں، اس طرح کا کھلواڑ پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا، دیکھتی آنکھوں نے ایسا بھیانک منظر پہلے نہیں دیکھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 11 تاریخ کو فنڈز کی ادائیگی کے حوالے
سے سپریم کورٹ کو رپورٹ پیش کرنی ہے، 17 اپریل تک پنجاب حکومت نے سکیورٹی مہیا کرنی ہے، چار تین کے فیصلے کو پہلے سرکلر کے ذریعے، پھر ایک 6 رکنی بینچ بیٹھا، سپریم کورٹ میں جس طرح کیس کی سماعت ہوئی سب کے سامنے ہے، سپریم کورٹ نے فل کورٹ کی استدعا کو رد کر دیا

Comments